بلوچستان: ہرنائی اور نصیر آباد میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت 3 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (ڈیلی اردو/این این آئی) بلوچستان کے ضلع ہرنائی اور نصیر آباد میں سکیورٹی فورسز کی آپریشن ردالفساد کے تحت دو مختلف کاروائیاں کا لعدم تنظیموں کے اہم کمانڈر سمیت تین دہشتگرد ہلاک اسلحہ و بارودی مواد برآمد، سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق منگل کو سیکورٹی فورسز نے ضلع ہرنائی کے علاقے طور غر میں خفیہ اطلاع کی بناء پر کاروائی کرتے ہوئے فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے دو دہشتگرد وں کو ہلاک کردیا، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر چاکر چھلگری اور اسکا ساتھی قادر چھلگری شامل ہیں۔ دونوں افراد ہرنائی میں ایف اہلکار وں پر حملوں، کوئلہ کانوں سے بھتہ وصولی، شاہرگ میں ایف سی پر آئی ای ڈی حملے، کوئلہ کان کے ٹھیکیدار سرور کے قتل میں ملوث تھے سکیورٹی فورسز ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کے قبضے سے دو ایس ایم جی، چار میگزین اور ایک ہینڈ گرینڈ برآمد کرلیا گیا جبکہ انکا ایک ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کو بلوچستان کے ضلع نصیر آباد میں سی ٹی ڈی اور ایف سی کی فائرنگ سے کالعدم تنظیم کا ایک دہشت گرد مارا گیا۔

سیکورٹی حکام کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر اس وقت کی گئی جب کالعد تنظیم کا ایک دہشت گرد گیس پائپ لائن کے ساتھ بارود مواد نصب کر رہا تھا کہ سی ٹی ڈی اور ایف سی اہلکاروں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں دہشت گرد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، تلاشی لینے پر دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کر لیا گیا۔

سیکورٹی حکام کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گرد سکیورٹی فورسز، عام شہریوں اور سرکاری تنصیبات پر حملوں اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث تھا، دہشت گرد کی لاش اسپتال منتقل کر دی گئی، فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں