افغانستان: تخار میں طالبان نے 19 افراد کو مختلف جرائم پر سرِعام کوڑے مارے

کابل (ڈیلی اردو/این این آئی) طالبان کی سپریم کورٹ نے اطلاع دی ہے کہ رواں ماہ افغانستان کے شمال مشرقی صوبہ تخار میں 19 افراد کو سرعام کوڑے مارے گئے۔ یہ حکمران گروپ کی جانب سے فوجداری مقدمات پر شریعت (اسلامی قانون) کی سخت تشریح کو لاگو کرنے کی پہلی بڑی علامت ہے۔ سپریم کورٹ مزید پڑھیں

ممنوعہ فنڈنگ کا شبہہ: بھارتی ریاست اترپردیش میں مدارس کی چھان بین

نئی دہلی (ڈیلی اردو/وی او اے) بھارتی ریاست اترپردیش کی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت غیر تسلیم شدہ مدارس کے سروے کے بعد بھارت نیپال سرحد سے متصل اضلاع میں واقع غیر تسلیم شدہ مدارس کے ذرائع آمدنی کی بھی چھان بین کرے گی۔ حکومت یہ پتا لگانے کی کوشش کرے گی مزید پڑھیں

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں ’ہائیبرڈ‘ عسکریت پسندی کتنا بڑا خطرہ ہے؟

سرینگر (ڈیلی اردو/بی بی سی) گزشتہ اتوار کی شام بھارت کے زیر انتظام کشمیر کی پولیس نے دعویٰ کیا کہ سجاد احمد تانترے نامی ’ہائبرِڈ‘ عسکریت پسند نے گرفتاری کے بعد ایک پناہ گاہ کا پتہ دیا تو فورسز اُسے لے کر وہاں پہنچیں مگر وہاں موجود علیحدگی پسند مسلح افراد کی فائرنگ سے سجاد مزید پڑھیں

حیدر آباد: ہندو تاجر کو اغوا کرنے کے الزام میں سی ٹی ڈی افسر سمیت تین اہلکار گرفتار

حیدر آباد (ڈیلی اردو) صوبہ سندھ کے ضلع حید آباد سے ہندو تاجر اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کرنے کے الزام میں سی ڈی افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق انسپیکٹر جاوید شیخ سمیت کانسٹیبل ارشاد اقبال اور جاوید علی کو حیدر آباد سے ہندو تاجر ساگر کمار کو اغوا کر کے مزید پڑھیں

منظور پشتین اور محسن داوڑ کے وارنٹ گرفتاری جاری

کراچی (ڈیلی اردو) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے اشتعال انگیز تقاریر کے مقدمے میں مفرور ملزمان پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین اور ممبر قومی محسن داوڑ کیخلاف مقدمے میں ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو پی ٹی ایم رہنما منظور پشتین مزید پڑھیں

آرمی چیف قمر باجوہ کے اہلخانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس، 24 گھنٹے میں رپورٹ طلب

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے اہل خانہ کے ٹیکس ریکارڈ لیک ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے 24 گھنٹوں میں ذمہ داروں کا تعین کرنے کا اعلان کیا ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی خاندان کی پچھلے چھ سال میں جمع مزید پڑھیں

میکسیکو میں انسانی باقیات سے بھرے 53 تھیلے برآمد

میکسیکو سٹی (ڈیلی اردو) میکسیکو میں اکتوبر کے اواخر سے اب تک انسانی باقیات سے بھرے 53 تھیلے برآمد ہوئے ہیں ماہرین ان کی شناخت کی کوشش کر رہے ہیں۔حالیہ مہینوں میں صنعتی شہر گواناجواتو میں گروہی تصادم میں تقریبا 300 افراد ہلاک بھی ہوئے ہیں۔ جرمن میڈیا کے مطابق خوشحالی، کلچر اور گروہی تصادم مزید پڑھیں

سماجی کارکن پروین رحمان کے قتل میں ملوث سزایافتہ دو ملزمان کی رہائی کا حکم

کراچی (ڈیلی اردو/بی بی سی) سندھ ہائی کورٹ نے سوشل ایکٹوسٹ اور اورنگی پائلٹ پراجیکٹ کی ڈائریکٹر پروین رحمان کے قتل میں سزا یافتہ دو ملزمان کی عمر قید کو کالعدم قرار دے دیا ہے اور ان کی رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے رحیم سواتی، امجد حسین، احمد حسین، مزید پڑھیں

امریکا میں ایل جی بی ٹی کیو کلب میں فائرنگ، 5 افراد ہلاک، 18 زخمی

واشنگٹن (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی/اے پی/روئٹرز) امریکی ریاست کولوراڈو میں ایل جی بی ٹی کیو کے ایک نائٹ کلب میں بندوق بردار کی فائرنگ سے کم از کم پانچ افراد ہلاک ہو گئے۔ صدر بائیڈن نے کہا ہے کہ امریکی نفرت کے متحمل نہیں ہو سکتے اور انہیں اسے برداشت بھی نہیں کرنا مزید پڑھیں

پاک۔افغان چمن بارڈر پر آمد و رفت بحال کرنے کیلئے مذاکرات ناکام

کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک افغان چمن بارڈر دوبارہ بحال کرنے کے لیے پاکستان اور افغانستان حکام کے درمیان اہم اجلاس میں مذاکرات ایک بار پھر ناکام ہوگئے، جس کے نتیجے میں آج بھی پاک ۔ افغان سرحد تجارت کے لیے بند ہے۔ رپورٹس کے مطابق آج ساتویں روز بھی پاک ۔ افغان چمن بارڈر غیر مزید پڑھیں