لاہور میں فائرنگ سے پولیس اہلکار شدید زخمی، ٹی ٹی پی کا ذمہ داری قبول کرنے کا دعویٰ

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

تفصیلات کے مطانق لاہور کے علاقے تھانہ باغبانپورہ کی حدود میں نامعلوم موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار محمد علی شدید زخمی ہوگیا۔ واردات کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمی کو سروس سپتال منتقل کردیا۔

فائرنگ واقعہ کے بعد ایس پی کینٹ اویس شفیق، ایس ڈی پی باغبانپورہ مقصود گجر اور دیگر پولیس افسران بھاری نفری کے ہمراہ فوری موقع پر پہنچے، وقوعہ سے اہم شواہد اکٹھا کرکے جامع تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

دوسری جانب کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی۔

ترجمان نے دعویٰ کیا ہے کہ مجاہدین نے واہگہ بارڈر کےقریب پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔خیال رہےکہ باغبانپورہ اور واہگہ بارڈر کے درمیان تقربیا 19 کلومیٹر کا فاصلہ ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں