اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے فرشتہ بچی کے قتل کے معاملے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی کو معطل اور ایس پی کو او ایس ڈی بنا دیا ہے۔
وزیر اعظم نے بچی فرشتہ کے قتل کے معاملے پر براہ راست کرتے ہوئے ڈی ایس عابد کو معطل جبکہ ایس پی عمر خان کو او ایس ڈی بنا کر آئی جی اور ڈی آئی جی اسلام آباد سے وضاحت طلب کرلی ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے براہ راست کارروائی ایف آئی آر میں نامزدگی کے باوجود پولیس اہلکاروں کو گرفتار نہ کرنے پر کی گئی ہے۔