پاراچنار میں کھیل اختتام پذیر: بنوں نے کرکٹ اور کرم نے فٹبال ٹرافی اپنے نام کرلی

پارا چنار (محمد صادق) خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع کرم کے ہیڈ کوارٹر پاراچنار میں 25 جون سے جاری مختلف کھیلوں کے مقابلے اختتام پذیر ہوگئے قبائلی اضلاع سے تعلق رکھنے والے مختلف کھیلوں کے چار سو پچاس کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ایف آر بنوں کی ٹیم نے کرکٹ، ڈسٹرکٹ کرم نے فٹبال کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔

کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد سپورٹس کمپلیکس پاراچنار میں کیا گیا، قبائلی اضلاع سے فٹبال، کرکٹ سمیت مختلف کھیلوں کے تیرہ، تیرہ ٹیمیں مقابلوں میں شریک ہوئیں اور مجموعی طور پر چار سو پچاس کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

ایف آر بنوں کرکٹ ٹیم نے کرکٹ اور ڈسٹرکٹ کرم کے فٹبال ٹیم نے فائنل جیت کر ٹرافی اپنے نام کرلی۔ مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر آفاق وزیر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سپورٹس برائے قبائلی اضلاع اعوان حسین، ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن آفیسر مفتاح اللہ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر امجد حسین نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات اور ٹرافیاں تقسیم کئیں، اس موقع پر مہمان خصوصی ڈاکٹر آفاق وزیر کا کہنا تھا کہ پاراچنار آب و ہوا کے لحاظ سے کھیلوں کے لئے انتہائی موزوں ہے اس لیے عنقریب د خیگر مقابلوں کا انعقاد بھی یہاں کیا جارہا ہے اور سپورٹس جیسی مثبت سرگرمیاں قبائلی اضلاع میں ضروری ہیں۔ کھیلوں کے مقابلوں کے موقع پر کھلاڑیوں میں سپورٹس کٹ بھی تقسیم کئے گئے

اپنا تبصرہ بھیجیں