راولپنڈی (ڈیلی اردو) لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر کے سیکٹر چھمب میں دھماکے کے نتیجے میں پاک فوج کے 5 جوان شہید ہوگئے۔ جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول سے چند کلومیٹر دور چھمب سیکٹر میں دھماکے سے پاک فوج کے 5 جوان شہید جبکہ ایک زخمی ہو گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ لائن آف کنٹرول پر چھمب سیکٹر میں برنالہ کے مقام پر دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونیوالے اہلکاروں میں صوبیدار محمد صادق، سپاہی محمد طیب، زوہیب، شیر زمان اور غلام قاسم شامل ہیں۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ دھماکا بھارتی دہشتگردی کا واضح ثبوت ہے۔ بھارت سیز فائر معاہدے اور بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔