آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 6 ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دیدی۔

تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان کےلئے بیل آؤٹ پیکج کی منظوری دے دی۔ آئی ایم ایف پاکستان کو 6 ارب ڈالرز دے گا۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض کے حصول کے لیے گزشتہ ماہ معاہدہ ہوا جس کی باقاعدہ منظوری کیلئے آج آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس واشنگٹن میں ہوا۔

ترجمان آئی ایم ایف نے سوشل میڈیا پر اپنے ٹوئٹ میں اس بات کی تصدیق کی کہ آئی ایم ایف نے پاکستان کے لیے تین سالہ معاشی پیکج کی منظوری دیدی ہے۔

اس اقدام سے پاکستان میں معاشی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

واضح رہے آئی ایم ایف کی جانب سے 6ارب ڈالرز کی رقم 3سال  سے زائد عرصے میں ملے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں