لاہور (نیوز ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے خفیہ معلومات کی رسائی تک پہنچنے کیلئے خرچ کی جانے والے رقم میں اڑھائی کروڑ روپے کا اضافہ کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اس مد میں کئے جانے والے اضافے کی رقم کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کیا گیا ہے۔ رواں مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں اس مد میں ایک کروڑ 80 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔
محکمہ خزانہ پنجاب نے بجٹ میں مختص کی جانے والی اس رقم کو سیکرٹ سروسز فنڈ کا نام دیا ہے جسے پنجاب کے قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشتگردوں اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری میں معاونت کرنے والے شہریوں کو بطور ایوارڈ دیں گے۔