دو سو باسٹھ مسیحیوں کی جان بچانے والے نائیجیرئین پیش امام کو امریکی ایوارڈ سے نوازا گیا

واشنگٹن (ڈیلی اردو) نائیجیریا میں ایک مسلح حملے کے دوران 262 مسیحیوں (عیسائیوں) کو مسجد میں پناہ دینے والے پیش امام عبداللہ ابوبکر کو امریکی حکومت نے عالمی دین آزادی کے ایوارڈ کا مستحق قرار دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق پلاٹیو  صوبے  میں گزشتہ سال جولائی میں مسیحی کاشت کاروں پر بعض چرواہوں کے حملوں کے سبب پیش امام ابوبکر نے انہیں اپنی مسجد میں چھپا لیا تھا، اس انسانی روش کے تحت امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیئو نے یہ ایوارڈ عبداللہ ابوبکر کو پیش کیا اور کہا کہ اگر آپ نہ ہوتے تو ممکن ہے کہ وہ 262 انسان موت کی نیند سو جاتے۔

نائیجیریا کے صدر محمد بخاری نے بھی پیش امام  کی اس انسان دوست روش کو سراہتے ہوئے “قومی اعزاز” دینے کا اعلان کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں