ریاض (ویب ڈیسک ) سعودی عرب کے فرمانرواشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے علاقائی سلامتی اور استحکام کے لئے ملک میں امریکی فوج کے قیام کی منظوری دیدی ہے۔
یہ اقدام امریکہ اورایران کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے تناظر میں کیاگیا ہے جس کے اثرات تیل کی عالمی منڈی پر ہورہے ہیں۔
اُدھر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ سعودی عرب کو مشرق وسطیٰ میں اہم شراکت دار ملک سمجھتے ہیں۔