اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی ہے جس میں سیکیورٹی صورتحال سمیت اہم امور پر گفتگو کی گئی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات کے دوران ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید اور ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور بھی موجود تھے۔
Chief of Army Staff General Qamar Javed Bajwa, DG ISI Lt. Gen. Faiz Hamid and DG ISPR Maj. Gen. Asif Ghafoor called on Prime Minister Imran Khan at PM Office Islamabad today. The overall security situation of the country was discussed in the meeting. pic.twitter.com/ibGyjuUHdx
— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) July 29, 2019
ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اور پاک فوج کے سپہ سالار آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ہونے والی ملاقات میں دورہ امریکا، مغربی اور مشرقی سرحدوں کی صورتحال اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ملکی اور خطے کی سیکیورٹی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔