واشنگٹن + تل ابیب (مانیٹرنگ ڈیسک) اسرائیل نے امریکی تعاون سے تیار کردہ اینٹی میزائل سسٹم کا کامیاب تجربہ کرتے ہوئے اس ایران کے خلاف بڑی کامیابی قرار دے دیا۔
U.S. Missile Defense Agency and Israel Missile Defense Organization completed a successful flight test campaign with the Arrow-3 Interceptor missile in Kodiak, Alaska, successfully intercepting a ballistic missile target #Partnerships Story: https://t.co/1P5TMFwnA0 pic.twitter.com/yibKXnautK
— U.S. Indo-Pacific Command (@INDOPACOM) July 28, 2019
میڈیا رپورٹ کے مطابق ایرو-3 میزائل ( اینٹی میزائل سسٹم) کا تجربہ امریکی ریاست الاسکا میں کیے گئے جبکہ کامیابی کا اعلان اسرائیل کے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے یروشلم میں کیا۔
PM & DM Netanyahu made the following the remarks (English captions available):
In recent weeks we have carried out three pioneering secret experiments of the Arrow 3 missile. These experiments were held in the US, in Alaska, in full cooperation with our great ally the US. pic.twitter.com/u49hYMuSVC
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) July 28, 2019
مذکورہ میزائل کو اسرائیل نے امریکی کمپنی بوئنگ کو کے تعاون سے تیار کیا ہے جو اپنی جانب آنے والے دشمن کے میزائل کو روک سکتا ہے۔ اس میزائل سسٹم کا پہلا تجربہ 2015 میں بحر احمر میں کیا گیا تھا کہ یہ میزائل 2017 سے اسرائیل میں تعینات ہیں، جن کا تجربہ امریکا میں کیا گیا۔
BREAKING: Israel and US Successfully Tested 'Arrow 3' Defense Missile in Alaska. ????????????????
The Arrow 3 is designed to intercept ballistic missiles outside the atmosphere. A great achievement for the security of Israel. pic.twitter.com/dB8th2GNbQ
— Hananya Naftali (@HananyaNaftali) July 28, 2019
واضح رہے کہ یہ اسرائیلی میزائل کا اسرائیلی حدود سے باہر ہتھیاروں کا پہلا تجربہ ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے تین ‘خفیہ’ تجربات کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘کارکردگی بہترین تھی، ہر میزائل نے ہدف کو نشانہ بنایا’۔
اسرائیل اس اینٹی بیلسٹک میزائلوں کو ایران اور شام کے بیلسٹک میزائلوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دے رہا ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے واشنگٹن نے کہا تھا کہ ایران ممکنہ طور پر ایک ہزار کلومیٹر تک مار کرنے والے درمیانی فاصلے کے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے جارہا ہے۔
ادھر اسرائیلی وزیر اعظم کا نئے اینٹی بیلسٹک میزائل سسٹم کے کامیاب تجربے کے بعد کہنا تھا کہ ‘آج اسرائیل کے پاس ایران یا کہیں سے بھی داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو روکنے کی صلاحیت آگئی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘آج ہمارے تمام دشمنوں کو معلوم ہو جانا چاہیے کہ ہم ان سے بہتر ہیں، جارحانہ اور دفاعی طور پر۔
خیال رہے کہ ایرو-3 میزائل کا تجربہ گزشتہ برس کیا جانا تھا تاہم چند مشکلات کی وجہ سے اس میں تاخیر کی گئی۔