ڈیرہ غازی خان میں سیکیورٹی فورسز کی بڑی کارروائی، بھارتی جاسوس گرفتار

اسلام آباد (ش ح ط) صوبہ پنجاب کے ضلع ڈیرہ غازیخان سے بارڈر ملٹری فورس (بی ایم پی) نے راکھی گاج کے علاقے سے مبینہ بھارتی جاسوس کو گرفتار کر لیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حراست میں لئے گئے بھارتی باشندے کا نام راجو لکشمن اور اس کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان سے ہے۔

معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ راجو لکشمن ڈیرہ غازی خان میں نیو کلیئر ان رچمنٹ فیکلٹی کی جاسوسی کررہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ راجو لکشمن کو بدھ کو ڈیرہ غازی خان ضلع کے راکھی گز علاقہ سے گرفتار کیا گیا۔ ڈی آئی خان پولیس کے مطابق راجو لکشمن بلوچستان سے ڈیرہ غازی خان میں داخل ہوا۔

گرفتار بھارتی شہری کو تحقیقات کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ تین سال قبل 3 مارچ 2016 کو پاکستان کے حساس اداروں نے بلوچستان سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے جاسوس اور حاضر سروس نیوی کمانڈر کلبھوشن یادیو کو گرفتار کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں