Notice: Undefined variable: forward in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 78

Notice: Undefined variable: remote in /home/dailyurd/public_html/wp-content/plugins/stylo-core/stylo-core.php on line 84

وزیراعظم عمران خان کا پمز ہسپتال کا دورہ، مریضوں کی عیادت کی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کا دورہ کیا اور مریضوں کا حال دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں کو حاصل سہولیات کا جائزہ بھی لیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے پمز ہسپتال کا اچانک دورہ کیا اور ہسپتال میں زیرعلاج مریضوں کی عیادت کی۔ وزیراعظم نے مریضوں سے ہسپتال میں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں استفسار کیا۔

ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹروں اور ہسپتال انتظامیہ نے وزیراعظم کو ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں