امریکی میزائل تجربے سے عالمی اور علاقائی سکیورٹی صورتحال پر منفی اثرات ہونگے: چین

بیجنگ (ڈیلی اردو) چین نے کہا ہے کہ امریکی میزائل تجربے سے اسلحہ کی نئی دوڑ کا آغاز ہوگا، امریکا سرد جنگ کی ذہنیت ترک کرکے عالمی اور علاقائی امن کیلئے سازگار اقدامات کرے۔

امریکی میزائل تجربے پر ترجمان چینی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلحے کی نئی دوڑ کا آغاز عسکری محاذ آرائی کا سبب بنے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ امریکی میزائل تجربے سے بین الاقوامی اور علاقائی سیکورٹی صورتحال پر سنگین منفی اثرات ہوں گے۔

واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ روز درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل کا تجربہ کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں