محرم الحرام: سندھ میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی عائد

کراچی (ڈیلی اردو) حکومت سندھ نے دفعہ 144 کے نفاذ کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 دن اور اسلحہ کی نمائش پر 10 دن کی پابندی ہوگی۔

محکمہ داخلہ سندھ کی طرف سے جاری نوٹیفیکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ کی نمائش پر پابندی یکم محرم سے دس محرم تک نافذ رہے گی۔ نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری بند رہے گی۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق خواتین، بچے، بزرگ، صحافی اور وردی میں موجود سیکیورٹی اداروں کے اہلکار ڈبل سواری کی پابندی سے مستثنٰی ہونگے۔

سندھ حکومت کی طرف سے کئے گئے فیصلے کے مطابق محرم کی  تقریبات کے علاوہ 5 افراد کے ایک جگہ جمع ہونے پربھی  پابندی ہوگی۔ شہر میں وال چاکنگ اور بینرز لگانے پربھی پابندی ہوگی۔

شرانگیز بیانات پر مبنی کیسٹس آڈیو و ویڈیو، سی ڈیز اور ڈی وی ڈیز کی فورخت پر پابندی کے علاوہ کوئی نیا جلوس، مجلس منعقد کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں