ایران کا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ

تہران (ڈیلی اردو) ایران نے نیا بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف نے میزائل تجربے کو قوم کے لیے کامیاب دن قرار دیا ہے۔

ایرانی نیوز چینل پریس ٹی وی کے مطابق ایرانی پاسداران انقلاب کے کمانڈر انچیف جنرل حسین سلامی نے آج علماء کے گروپ کو بریفنگ دی۔

جس میں انہوں نے گذشتہ روز کیے گئے بلیسٹک میزائل تجربے کے بارے میں آگاہ کیا۔

پریس ٹی وی کے مطابق بیلسٹک میزائل کم از کم اٹھارہ سو کلو میٹر فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تاہم تجربے کے دن کو ایرانی قوم کے کامیاب دنوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نےجمعرات کو ایرانی ساختہ ایئرڈیفنس میزائل نظام کا افتتاح بھی کیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں