تہران (ڈیلی اردو) ایران میں بھی مظلومین کشمیر سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جارہا ہے۔ تہران میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر کشمیریوں کے حق میں احتجاج کیا گیا۔
کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کیلئے پاکستانی کمیونٹی سمیت دیگر افراد نے بھی احتجاج میں شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر کشمیریوں کے حق میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کا پیغام اور بھارت کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے اور عالمی برادری اس میں اپنا کردار ادا کرے۔
تہران میں پاکستانی سفارتخانے اور مشہد اور زاہدان میں قونصل خانوں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے کشمیریوں کے حق میں پیغامات بھی آویزاں کئے گئے ہیں۔