شانگلہ: کوہستان ویڈیو کیس میں 3 مجرمان کو عمر قید کی سزا

شانگلہ (ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ کے علاقہ بشام کی ضلعی عدالت نے کوہستان ویڈیو  کیس میں 3 مجرمان کو عمرقید کی سزا سنا دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے کوہستان ویڈیو کیس میں غیرت کے نام پر 5 لڑکیوں کو قتل کرنے میں ملوث پانے جانے والے 3 مجرمان کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جب کہ 5 ملزمان کو شک کی بنیاد پر بری کردیا ہے۔سزا پانے والوں میں محمد عمر، صبیراور طاہر شامل ہیں ۔

واضح رہے کہ سنہ 2012 میں ایک ویڈیو وائرل ہوتی تھی جس میں کچھ نوجوانوں کے رقص پر 5 لڑکیاں تالیاں بجارہی تھیں،  ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد ایک لڑکیوں کو قتل کردیا گیا تھا۔

گزشتہ سال سپریم کورٹ کے حکم پر واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا اور 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، کیس کے مدعی افضل کوہستانی کو رواں برس مارچ میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں