11

آزاد کشمیر: وزیراعظم عمران خان آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، وہ شہداءکے لواحقین، پاک فو ج کے افسران اور جوانوں سے ملاقاتیں کرینگے۔

پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے یکجہتی کیلئے وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لائن آف کنٹرول پہنچ گئے، جہاں وہ پاک فوج کے جوانوں اور افسروں سے ملاقات کریں گے۔وزیراعظم اور آرمی چیف شہدا کے لواحقین سے ملاقات بھی کریں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر دفاع پرویز خٹک کے ساتھ ساتھ چیئرمین کشمیر کمیٹی فخر امام بھی ان کے ہمراہ ہیں۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں