مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت، ملیشیا میں احتجاجی مظاہرے

کوالالمپور (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) ملیشیا میں مختلف تنظیموں نے جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کیے جانے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔

ملیشیا مسلم یوتھ تحریک کی قیادت میں دارالحکومت کوالالمپور کی مرکزی جامع مسجد کے صحن میں ہونے والے اس اجتماع میں کہ جس میں 40 شہری تنظیموں کے نمائندوں اور کارکنان نے شرکت کی، مظاہرین نے کشمیری مسلمانوں کے حقوق کے حق میں نعرے بازی کی گئی۔

شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پین کارڈز اٹھاتے ہوئے مودی سرکار کی خطے میں مسلم مخالف سخت گیر پالیسیوں کی مذمت کی۔

شہری تنظیموں کے نام پر تقریر کرنے والے سیکرٹری جنرل محمد فیصل عبدالعزیز نے  بھارتی حکومت کے انسانی حقوق اور خاص کر مسلمین کے حقوق کے خلاف پالیسیوں سے پوری دنیا آگاہ ہے۔ اور اب مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے  سے خطے میں صورتحال ابتر سے ابتر ہوتی جا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں