کراچی (ڈیلی اردو) ممتاز عالم دین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ شہداء کربلا کا ذکر ظلم کے خلاف جہاد ہے کیونکہ خانوادہ رسولؐ نے کٹھن ترین حالات میں دین کی آبیاری کی۔
امام حسین ؑ اور ان کے رفقاء اور اصحاب ؓ نے ظلم کے خلاف علم جہاد بلند کر کے دین کے سنہری اصولوں، افکار و نظریات کو تحفظ فراہم اور اسلام کا لبادہ اوڑھ کر اسلام کی شکل بدلنے والوں کے چہروں کو بے نقاب کیا۔ یہ بات انہوں نے مرکزی مسجد و امام بارگاہ حیدر کرار ٹرسٹ اورنگی ٹاؤن میں عشرہ محرم کی مجلس سے خطاب کے دوران کہی۔