11

آئی جی اسلام آباد کا نویں محرم الحرام کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) آئی جی پولیس اسلام آباد محمد عامر ذوالفقار خان نے جی سکس امام بارگاہ کا دورہ کر کے نویں محرم الحرام کے جلوس کے سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا، اس مو قع پر انہوں نے مختلف ہدایات بھی جاری کیں۔

دریں اثنا ‏آئی جی اسلام آباد کے احکامات کی روشنی میں ڈی ائی جی ہیڈ کوارٹر نے محرم الحرم کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

اسلام آباد کے نو مختلف داخلی و خارجی ناکہ جات چیک کیے. تین امام بارگاہوں کی سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں