قصور: چونیاں میں بچوں کے اغواء اور قتل کی تحقیقات میں اہم پیش رفت

قصور (ڈیلی اردو) ضلع قصور کی تحصیل چونیاں میں بچوں کے اغواءاور قتل کے واقعات میں ملوث ایک اور مشتبہ شخص کو ضلع رحیم یار خان سے حراست میں لے لیا گیا۔ ملزم کو جیوفینسنگ کے ذریعے ٹریس کیا گیا۔

چونیاں میں معصوم بچوں کے ساتھ زیادتی اور پھر قتل کے واقعات پر پولیس اور سی آئی اے کی تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق  تحقیقاتی ٹیم نے رحیم یار خان سے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔مشتبہ شخص سجاد کو کوٹ سمابہ کے علاقے سے حراست میں لیا گیا ہے۔

جیو فینسنگ کے دوران موبائل نمبر کی موجود لوکیشن رحیم یار خان میں ٹریس ہوئی۔ گرفتار شخص کو شامل تفتیش کر لیا گیا ہے۔

ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق ملزم کے بارے حتمی فیصلہ ڈی این اے ٹیسٹ اور بیان ریکارڈ کرنے کے بعد کیا جائے گاجبکہ 20 سے زائد افراد سے تفتیش کی جاری ہے۔

  
واضح رہے کہ قصور کی تحصیل چونیاں میں ڈھائی ماہ کے دوران چار بچوں کو اغوا کیا جاچکا ہے جن میں سے تین بچوں فیضان، علی حسنین اور سلمان کی لاشیں جھاڑیوں سے ملی تھیں جب کہ 12 سالہ عمران اب بھی لاپتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں