بونیر (مانیٹرنگ ڈیسک) پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے سربراہ منظور پشتین کو خیبر پختونخواہ کے شمالی ضلع بونیر آنے کی کوشش پر آمبیلہ چیک پوسٹ پر روک دیا گیا۔
منظور پشتین کو دفعہ 144 کے نفاذ کی وجہ سے بونیر آنے سے روکا گیا جس پر انہوں نے ایک گھنٹے تک دھرنا دیا۔
منظور پشتین اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پشاور آمبیلہ چیک پوسٹ پہنچے تو پولیس نے ان کی گاڑی کو روک لیا۔
https://twitter.com/IhteshamAfghan/status/1177196122336632832?s=19
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مندنڑ سعیداللہ جان، اے سی مندنڑ، ڈی ایس پی احتراز خان، ایس ایچ او ناوگئی سید نورشاہ خان، انچارج پولیس چیک پوسٹ آمبیلہ قمر زمان خان نے بھاری نفری کے ہمراہ منظور پشتین اور ان کے ساتھیوں کو بونیر میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے صاف انکار کردیا۔