کراچی (ویب ڈیسک) پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنے کے لیے جاری جنگی مشق رباط کے دوران میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا۔
ترجمان پاک بحریہ ریئر ایڈمرل محمد ارشد جاوید کے مطابق جنگی مشق رباط کا مقصد پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں کو جانچنا ہے جس میں نیوی کی تمام فیلڈ کمانڈ سمیت پاکستان ائیر فورس بھی حصہ لے رہی ہے۔
#PakNavy conducts missile firings from surface and air platforms in NAS during Ops Ex RIBAT-19, affirming the impressive war fighting capabilities.(1/2) @PakistanNavy https://t.co/aAPgikjUQo pic.twitter.com/nwSF3XCZ2h
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 27, 2019
جنگی مشق کے انعقاد سے متعلق ترجمان پاک بحریہ کاکہنا ہے کہ اس کا مقصد آپریشنل حکمت عملی کی جانچ اور مشترکہ آپریشن کرنے کی صلاحیتوں کو بڑھانا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ جنگی مشق بحری دفاع کو یقینی بنانے کے لیے پاکستان نیوی کی تیاریوں کے اعلیٰ معیار اور جنگی صلاحیتوں کے عزم کا ثبوت ہے۔
#PakNavy & #PAF units are participating in the Ex. Pak Marines & Special Operation Forces are also rehearsing Coastal & Air Defence and Maritime Interdiction Operations etc. (2/2) https://t.co/gxsIFAjk42@PakistanNavy pic.twitter.com/Zpxm6FkNK4
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 27, 2019
ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ جنگی مشق کے دوران بحری اور ہوائی جہازوں سے میزائل فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا گیا جس کا نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے مشاہدہ کیا اور پاک بحریہ کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔
اس موقع پر امیر البحر نے کہا کہ پاکستان نیوی پاک وطن کی بحری سرحدوں کے دفاع کے لیے ہمہ وقت تیار ہے، دشمن کی طرف سے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔