افغانستان کے چوتھے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ مکمل

کابل (ڈیلی اردو) افغانستان میں چوتھے صدارتی انتخابات کیلئے پولنگ گزشتہ روز مکمل ہو گئی، پولنگ صبح 7 بجے سے سہہ پہر 3 بجے تک جاری رہی۔ پولنگ کا عمل پر امن رکھنے کیلئے افغان سیکیورٹی فورسز تمام پولنگ اسٹیشنوں پر تعینات کر دی گئی تھیں تاہم قندھار سمیت بعض مقامات پر پولنگ اسٹیشنوں کے قریب دھماکے بھی ہوئے، صدارتی انتخاب میں 18 امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں موجودہ صدر محمد اشرف غنی اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ شامل ہے۔

انتخابات 5 سال کی مدت کیلئے ہونگے، ان انتخابات میں 90 لاکھ سے زیادہ اہل ووٹرز میں سے خاصی تعداد نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا دریں اثنا گرشتہ دنوں افغان الیکشن کمشن کی چیئرپرسن حوا عالم نورستانی نے عوام پر زور دیاتھا کہ افغانستان کے عوام نئے صدر کے انتخاب میں بھر پور حصہ لیں جس کیلئے پولنگ 28 ستمبر ہفتہ کے روز ہو رہی ہیں،آزاد الیکشن کمشن صدارتی انتخابات کرانے کیلئے پوری طرح تیار ہے تمام اہل ووٹرز ان انتخابات میں اپنے ووٹ کاسٹ کریں۔

انہوں نے کہا کہ شفاف انتخابات کویقینی بنانے کیلئے الیکشن کمشن نے تمام ضروری اقدامات کر لیئے ہیں، یہ انتخابات ہر قسم کی بے قاعدگیوں سے پاک ہونگے،صدارتی انتخاب میں 18 امید واروں کے درمیان مقابلہ ہے جن میں موجودہ صدر محمد اشرف غنی اور افغانستان کے چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ شامل ہے، انتخابات 5 سال کی مدت کیلئے ہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں