ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے کلو اضافہ، گھریلو سلنڈر 140 روپے مہنگا

لاہور (اے ڈی شہزاد) ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو اضافہ کر دیا گیا، جس کے بعد ایل پی جی کی نئی قیمت 125 روپے فی کلو مقرر ہوگئی ہے۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹر ایسوسی ایشن عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 12 روپے فی کلو گرام اضافہ کردیا گیا ہے جس کے بعد ایل پی جی کی فی کلو قیمت 125روپے ہوگئی ہے۔

قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 140 روپے مہنگا ہوکر 1468روپے جب کہ کمرشل سلنڈر 540 روپے مہنگا ہوکر 5675 روپے کا ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں