کراچی: چاند نظر نہیں آیا، یکم صفرالمظفر بروز منگل یکم اکتوبر کو ہوگی، رویت ہلال کمیٹی

کراچی (ڈیلی اردو) اسلامی کلینڈر کے دوسرے ماہ مبارک صفرالمظفر کا چاند نظر نہیں آیا، یکم صفر یکم اکتوبر بروز منگل کو ہوگی، ملک بھر میں مطلع ابرآلود ہونے سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان کا اجلاس مفتی منیب الرحمان کی زیرصدرارت دفتر محکمہ موسمیات (میٹ کمپلیکس) موسمیات چورنگی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں زونل کمیٹی کے اراکین، محکمہ موسمیات اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ پاکستان بھر میں کہیں مطلع ابر آلود، کہیں گرد آلود اور کہیں صاف تھا، لیکن کسی مقام سے رویت کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی۔

رویتِ ہلال کمیٹی پاکستان کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ ماہِ صفر چودہ سو اکتالیس ہجری کا چاند نظر نہیں آیا اور یکم صفر منگل یکم اکتوبر دو ہزار انیس کو ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں