11

پشاور: دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کیلئے اہم اجلاس

پشاور (ڈیلی اردو) خیبرپختونخوا اور ملک بھر میں دہشت گردوں کو فنڈز کی فراہمی روکنے کیلئے خیبرپختونخوا پولیس کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) نے دیگر ملکی اداروں کے ساتھ مل کر ہمہ جہتی کوششوں کا آغاز کر دیا ہے اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام نے سٹیٹ بینک، قومی احتساب بیورو(نیب)، کسٹمز اور فرنٹیئر کور حکام کا اہم ترین اجلاس منعقد کیا۔

اجلاس میں بین الادارتی رابطہ خیبرپختونخوا سی ٹی ڈی نے مکمل  تعاون اور دہشتگردوں کی مالی معاونت اور پیسوں کی غیر قانونی نقل وحرکت روکنے پر مکمل اتفاق کیاگیا۔

 سی ٹی ڈی حکام نے اجلاس کے شرکاء کو آگاہ کیا کہ این جی اوز کے فنڈز میں وسیع پیمانے پر خوردبرد کا پتہ چلا ہے اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے زاویئے پر تحقیقات ہو رہی ہیں اگر اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ فنڈز دہشت گردوں کو نہیں ملے تو نیب کو آگاہ کردیا جائیگا اور اگر دہشت گردوں کی مالی معاونت کی تصدیق ہوتی ہے تو سی ٹی ڈی  کو آگاہ کیا جائیگا۔

اجلاس میں تصدیق ہوئی کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت کرنے و الے اکثر افغان شہری ہیں جن میں کچھ کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ بھی ہیں جس پ نادرا سے رابطہ کرنے اور تصدیق کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیاگیا کہ دہشت گردوں کی مالی معاونت روکنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی جائیگی اور ہر ملکی ادارے سے رابطہ کیا جائیگا اور اس لعنت کے خلاف مل کر کام کیا جائیگا۔

Share on Social

اپنا تبصرہ بھیجیں