مسلمانوں سے غیر انسانی سلوک: امریکا نے چین کی 28 کمپنیاں بلیک لسٹ کردیں

واشنگٹن (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) امریکا نے مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر چین کی اٹھائیس کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ تھم نہ سکی۔ امریکا نے مسلمانوں کے ساتھ غیر انسانی سلوک پر چین کی اٹھائیس کمپنیوں کو بلیک لسٹ کردیا۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کےمطابق امریکی سیکریٹری آف کامرس ویل لیوس روز نےکہا کہ امریکا چین کے اندر اقلیتی طبقوں کےساتھ پرتشدد طرزعمل کو برداشت نہیں کرسکتا۔ واشنگٹن نے چینی اٹھائیس کمپنیوں پر پابندی لگائی ہے، پابندی کےبعد وہ امریکا سے کسی بھی قسم کی تجارت نہیں ہوسکے گی۔

چین نے دہشت گردی اور علیحدگی پسندی کے خلاف جنگ کے نام پر نوغور مسلم اقلیت پر طویل عرصے سے سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔تاہم پولیس کے اقدامات میں حالیہ سالوں میں شدت آئی ہے اور اقوام متحدہ کے آزاد پینل کا ماننا ہے کہ تقریباً ایک لاکھ یوغورز اور دیگر مسلم اقلیتوں کو تعلیمی سینٹرز میں نظربند رکھا گیا ہے۔

امریکی پابندیوں کی زد میں آنے والی کمپنیوں میں ویڈیو سروینلس کمپنی ہیک ویژن سمیت آرٹیفیشل انٹیلی جنس کمپنی میگوی ٹیکنالوجی اور سینس ٹائم شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں