وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی سے اہم ملاقات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کی معروف عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات، ملاقات وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ہوئی، ملاقات کا اہتمام گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کروایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز عالمی شہرت یافتہ پاکستانی عالم دین مفتی محمد تقی عثمانی سے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاوس سے جاری تفصیلات کے مطابق گورنر سندھ عمران اسماعیل جمعہ کے روز مفتی تقی عثمانی کو لے کر وزیراعظم ہاوس پہنچے۔ بعد ازاں وزیراعظم ہاوس میں عمران خان اور مفتی صاحب کی ملاقات ہوئی۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنماوں کے درمیان کئی اہم امور زیر غور آئے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے پہلی مرتبہ مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کی ہے۔

گزشتہ روز وزیراعظم کی علماء کرام سے ملاقات میں مفتی تقی عثمانی نے کچھ نجی وجوہات کے باعث شرکت نہیں کی تھی، جس کے بعد حکومت کیخلاف پراپیگنڈا کیا گیا کہ علماء موجودہ حکومت سے ناراض ہیں اور اسی لیے مفتی تقی عثمانی نے وزیراعظم سے ملاقات کرنے سے انکار کیا۔ تاہم اب ان افواہوں کی تردید ہوگئی ہے اور مفتی تقی عثمانی نے وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں