نادرا نے جے یو آئی (ف) رہنما حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کردی

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نیشنل ڈیٹابیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جے یو آئی (ف) کے اہم رہنما اور سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کو غیر ملکی شہری قرار دیتے ہوئے شہریت ختم کردی۔

پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن کے مطابق نادرا نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کی شہریت ختم کرتے ہوئے انہیں غیر ملکی شہری قرار دیا ہے۔

نادرا کا کہنا ہے کہ حافظ حمد اللہ صبور پاکستانی شہری نہیں ہیں، نادرا نے حافظ حمد اللہ کا قومی شناختی کارڈ بھی منسوخ کرکے ضبط کرلیا۔

نادرا کی جانب سے بتائے جانے کے بعد پیمرا نے بھی ٹی وی چینلز پر حافظ حمداللہ کی کوریج کرنے پر پابندی عائد کردی۔

پیمرا کے نوٹس میں ٹی وی چیلنجز کو یہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ حافظ حمد اللہ کو پروگرام اور ٹاک شوز میں نہ بلائیں

سینئر صحافی و تجزیہ کار سلیم صافی کےمطابق سابق سینیٹر حافظ حمد اللہ کے والد قاری ولی محمد 70 کی دہائی میں سرکاری اسکول ٹیچر کی حیثیت سے ریٹائرڈ ہوئے جب کہ حافظ حمد اللہ کے ایک بیٹے شبیر احمد فوج میں سیکنڈ لیفٹیننٹ ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں