آزادی مارچ: پنڈال کے قریب سے 2 مسلح افراد گرفتار، اسلحہ برآمد

اسلام آباد (ڈیلی اردو) جمعیت علماء اسلام ف کی قیادت میں اپوزیشن کا آزادی مارچ اسلام آباد میں داخل ہوچکا ہے، ایسے میں سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے آزادی مارچ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 2 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

ذرائع کے مطابق آزادی مارچ کی جلسہ گاہ کے جنرل انٹری پوائنٹ پر پولیس کی سپیشل برانچ کے اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے 2 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مشکوک افراد کی تلاشی لینے پر ان سے 2 پسٹل، 50 راﺅنڈ اور 5 میگزین برآمد ہوئے ہیں۔

دونوں افراد اس وقت گرفتار ہوئے جب وہ پنڈال میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ پولیس نے دونوں افراد کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں