پنجاب میں اسموگ: سرکاری و نجی اسکولوں میں کل چھٹی کا اعلان، نوٹیفیکیشن جاری

لاہور (ڈیلی اردو) لاہور شہر میں اسموگ کے بادل تعلیمی سرگرمیوں پر بھی چھا گئے ہیں، ایک بار پھر محکمہ اسکول ایجوکیشن نے اسموگ کی بڑھتی شدت کے پیش نظر سرکاری اور نجی اسکولوں میں کل چھٹی کا اعلان کردیا۔

محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں 22 نومبر کو اسکول بند رہیں گے، 23 نومبر بروز ہفتے سے تعلیمی ادارے دوبارہ کھلیں گے۔

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بچوں کو مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے کے لیےیہ قدم اٹھایا گیا ہے، تعلیمی ادارے اس پر سختی سے عمل کریں۔

سرکاری ونجی تعلیمی اداروں میں پہلے ہی اسموگ کے پیش نظر اسمبلی سمیت دیگر بیرونی سرگرمیاں بند ہیں، بچوں اور اساتذہ کو ماسک پہننے اور خود کو ڈھانپ کر رکھنے کی بھی ہدایات جاری ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں