ڈی آئی خان (توقیر حسین زیدی) صوبہ خیبر پختونخوا کے قبائلی جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانے سے بارودی مواد، میزائل اور راکٹ لانچر برآمد کرلیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کی تحصیل لدھا کے مضافات میں آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔
ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران برآمد ہونے والا گولہ بارود دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے پر چھپایا گیا تھا، جس میں میزائل، راکٹ لانچر کے ایک درجن سے زائد گولے اور بارودی مواد بھی شامل ہے۔