بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان

لاہور (ڈیلی اردو) پاکستان کرکٹ بورڈ نے رواں ماہ کی 24 تاریخ سے بنگلہ دیش کے خلاف شروع ہونے والی ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔

بابر اعظم ٹیم کے کپتان ہونگے جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، شاہین شاہ آفریدی، محمد حفیظ، افتخار احمد، عماد وسیم، خوش دل شاہ، محمد حسین، محمد رضوان، موسیٰ خان، شاداب خان، عثمان جاوید اور 3 نوجوان کھلاڑی احسان علی، عماد بٹ اور حارث شامل ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں