دہشتگردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے اقدامات کو تسلیم کرنا چاہیے، چین

بیجنگ (ڈیلی اردو) چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی۔

ایف اے ٹی ایف اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ کے دوران چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان نے دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام پر واضح کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی مثبت سوچ اور متحرک اقدامات کو تسلیم کیا جانا چاہیے۔ بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی کاوشوں کا ادراک کرنا چاہیے۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ امید ہے کہ ایف اے ٹی ایف پاکستان کو تعمیری تعاون اور مدد فراہم کرتا رہے گا۔ چین، ایف اے ٹی ایف صدر اور ایشیاء بحرالکاہل مشترکہ گروپ کا کوچیئرمین ہے۔ چین ایف اے ٹی ایف میں اپنا بامقصد، منصفانہ اور تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں