امریکا مشرق وسطیٰ میں قیام امن منصوبہ کا اعلان کرنے کیلئے تیار

یروشلم (ڈیلی اردو/شِنہوا) امریکی نائب صدر مائیک پینس نے جمعرات کو یروشلم کے دورے کے دوران اعلان کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس مشرقِ وسطیٰ میں قیام امن کے منصوبہ کا آئندہ ہفتے واشنگٹن میں اعلان کرے گا۔

اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مشترکہ بیان میں پینس نے بتا یا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور اپوزیشن لیڈر بینی گانٹز کو واشنگٹن آنے کی دعوت دیں تاکہ ان سے علاقائی مسائل اور مقدس سرزمین پر امن کے امکانات پر بات چیت کی جاسکے۔

پینس نے کہا ہے کہ نیتن یاہو اور گانٹز نے دعوت قبول کرلی ہے۔

نیتن یاہو نے کہا کہ وائٹ ہاؤس نے گانٹز کو بھی دعوت دی ہے کیونکہ میرے مطابق وائٹ ہاؤس میں اپنے دوستوں کی موجودگی میں تاریخی موقع ضائع نہ کیا جائے، ہم اسے جس قدر ممکن ہوا وسیع تر اتفاق رائے کے طور پر اپنائیں گے۔

یہ بیانات پینس اور نیتن یاہو کے درمیان امریکی سفارت خانہ یروشلم میں ہونے والی ملاقات کے موقع پر سامنے آئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں