کورونا وائرس: بلوچستان کے تمام تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند، امتحانات ملتوی

کوئٹہ (ڈیلی اردو) وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال نے صوبے کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 مارچ تک بند کرنے کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے محکمہ تعلیم نے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ ثانوی تعلیم کے ایک اعلامیہ کے مطابق حکام کی منظوری اسکول کے بچوں کو کررونا وائرس سے بچاؤ کے پیش نظر صوبہ بلوچستان کے تمام سرکاری پرائیوٹ اسکولز اور مدارس 15 مارچ تک بند رہیں گے۔

اعلامیے کے مطابق صوبے کے تعلیمی ادارے موسم سرما کی تعطیلات کے بعد یکم مارچ کو کھلنے تھے، تاہم کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر احتیاطی طور پر 15 مارچ تک تعلیمی ادارے بند کئے جارہے ہیں۔

جبکہ بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے تحت جاری میڑک امتحانات کو بھی موخر کردیا گیا ہے میڑک کے بقیہ پیپرز کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں