کررونا وائرس: چین سے طبی آلات کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

کراچی (ڈیلی اردو) چین سے دوسرا جہاز طبی ساز و سامان لے کر کراچی پہنچ گیا ہے، علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے سامان کی دوسری کھیپ ہے۔

ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق کراچی پہنچنے والے جہاز میں پچاس ہزار کے قریب ٹیسٹنگ کٹس موجود ہیں جوکہ علی بابا اور جیک ما فاؤنڈیشن کی جانب سے دیئے جانے والے سامان کی دوسری کھیپ ہے۔

واضح رہے کہ دو روز قبل بھی کورونا وائرس کی روک تھام کے لئے چین سے خصوصی کارگو طیارہ ماسک اور حفاظتی سامان لیکر کراچی پہنچا تھا، وزیراعلیٰ سندھ نے چین سے آئے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی۔ خصوصی کارگو طیارے نے کراچی ایئر پورٹ پرلینڈ کیا تھا، جس میں چینی کمپنیوں کی جانب سے حفاظتی ماسک اور دیگر سامان بھجوایا گیا تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی ایئرپورٹ پہنچ کر چین سے آئے این 95 ماسک کی کھیپ وصول کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں