اے آر وائی اسلام آباد میں کورونا کے 8 کیسز سامنے آنے پر بیورو آفس سیل کردیا گیا

اسلام آباد (ڈیلی اردو) نجی ٹی وی چینل اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد آفس کے 8 ملازمین میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے، کیسز سامنے آنے کے بعد دفتر کو بند کردیا گیا۔

کورونا وائرس پازیٹو آنے والوں میں فیصل ایدھی کے انٹرویو کی ریکارڈنگ کے لئے ان کے گھر جانے والی ٹیم کے ارکان شامل ہیں۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد حمزہ شفقات کے مطابق دو روز قبل اے آر وائی بیورو آفس میں سٹاف کے کورونا ٹیسٹ کئے گئے تھے۔ ٹیسٹ کے رزلٹ آنے پر سٹاف کے 8 افراد کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے۔

اے آر وائی نیوز کے بیورو آفس اسلام آباد کو سیل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب اے آر وائی انتظامیہ کے مطابق چند روز قبل فیصل ایدھی کے انٹرویو کی ریکارڈنگ کے لئے ایک ٹیم انکی رہائش گاہ گئے تھی جس کے بعد سٹاف کے 20 ارکان کے ٹیسٹ کروائے گئے۔ جن ارکان کے ٹیسٹ پازیٹو آئے ہیں ان میں سے زیادہ تر وہ ہیں جو فیصل ایدھی کے گھر گئے تھے۔

آدھر ‏اسلام آباد میں سرکاری خبر رساں ایجنسی اے پی پی کا آفس بھی سیل کر دیا گیا، اے پی پی انتظامیہ کی صحافیوں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں