حساس اداروں کو پنجاب بھر کے ایس ایچ اوز کی جائیدادوں اور مقدمات کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت

اسلام اباد ( ش ح ط) وفاقی حکومت نے حساس اداروں کو پنجاب بھر کے تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جائیدادوں، فارم ہاوسز، مویشی فارمز اور فرنٹ مینز کا ریکارڈ مرتب کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں صرف اسٹیشن ہیڈ افسیرز کا ریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں ڈی ایس پیز اور سرکل افسران کا ریکارڈ مرتب کرنے کا فیصلہ ہوگا۔ اس حوالے سے حساس اداروں نے رپورٹس مرتب کرنا شروع کر دی ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حوالے رپورٹس میں اس بات کا بھی خیال رکھا جاۓ تمام ایس ایچ اوز کے فرنٹ مینز کا بھی پتہ لگایا جائے اور یہ بات بھی مدنظر رکھی جائے کہ تمام ایس ایچ اوز کی جائیداد ایس ایچ او شپ سے پہلے کتنی تھی اور بعد میں کتنی بنائی گئی ہے۔ اگر ایس ایچ اوز کے فارم ہاوسز یا مویشی فارمز ہیں تو مویشی چوری کے تمام مقدمات کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے۔ کہ ایک سال میں مویشی چوری کے کتنے مقدمے ہوئے ہیں۔ اگر کسی ایس ایچ او کو کسی اعلی افسر، ایم پی اے اور ایم این ایے کی پشت پناہی حاصل ہے تو اس کو بھی ریکارڈ کا حصہ بنایا جاۓ گا۔

اس حوالے سے حساس ادارے کے ایک افسر نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پہلے مرحلے میں صرف ایس ایچ اوز کا ریکارڈ مرتب کیا جاۓ گا۔

ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ اس کے بعد بڑے پیمانے پر تبدیلوں کا امکان ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں