امریکی فضائیہ کا جنگی جہاز بحیرہ شمال میں گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ

واشنگٹن (ڈیلی اردو) جنگی جہاز بحیرہ شمال میں گر کر تباہ ہوا، پائلٹ اور طیارے کا ملبہ تلاش کرنے کی کوششیں جاری ہیں، طیارے نے برطانیہ کے شہر سفوک سے اڑان بھری تھی۔ دے ’ایف 15 سی‘ طیارہ تربیتی مشن کے تحت پرواز کررہا تھا کہ اس دوران اچانک جہاز حادثے کا شکار ہوگیا۔

امریکی فضائیہ نے جہاز حادثے کی تصدیق کردی، تاہم یہ اب تک واضح نہیں ہوسکا کہ حادثہ کی وجہ سے پیش آیا، ابتدائی طور پر کہا جارہا ہے کہ جہاز کی تباہی تکنیکی خرابی کے باعث ہوسکتی ہے۔

فضائیہ حکام کا کہنا ہے کہ جہاز میں صرف پائلٹ ہی سوار تھا، بحیرہ شمال کے اطراف ہیلی کاپٹرز کی مدد سے پائلٹ اور طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے، جلد پتا لگ جائے گا۔

امریکی فضائیہ کے 48ویں فائٹر ونگ کے کمانڈر کرنل ول مارشل کا کہنا تھا کہ ‘پائلٹ کی تلاش اور امداد کا آپریشن جاری ہے تاہم پائلٹ ابھی تک لاپتہ ہیں۔’

خیال رہے کہ حادثے سے متعلق تمام تفصیلات منظر عام پر آنے کے بعد جہاز کی تباہی کے حوالے سے حتمی رائے قائم کی جاسکتی ہے۔ اس ضمن میں کسی حکومتی ترجمان نے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں