وزیراعظم عمران خان کا بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود کھولنے کا اعلان

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے کل سے بین الاقوامی پروازوں کیلئے فضائی حدود جزوی طور پر کھولنے کا اعلان کردیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ کل فضائی حدود عالمی پروازوں کے لیے جزوی طور پر کھول رہے ہیں۔ فضائی حدود کھولنے کا مقصد بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کورونا وائرس کے باعث سمندر پار پاکستانیوں نے مشکلات برداشت کیں، بیرون ملک پاکستانیوں کی ہمت اور حوصلوں پر ہمیں فخر ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کو خوش آمدید بھی کہا۔ان کا کہنا تھا کہ سمندرپار پاکستانیوں کو واپسی پرہر قسم کی سہولت فراہم کریں گے، سمندر پار مخیر پاکستانیوں کی ہم وطنوں کی مدد کرنے پر ان کا مشکور ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں