پاکپتن: منشیات کا بین الصوبائی گینگ گرفتار، 35 کلو چرس برآمد

پاکپتن (ڈیلی اردو) پنجاب پولیس نے بین الضلاع منشیات فروش گینگ گرفتار کر کے ایک کروڑ روپے مالیت کی 35 کلو چرس برآمد کر لی۔

پاکپتن میں صدر پولیس عارف والا کا سماج دشمن عناصر کیخلاف انٹیلیجنس بیس آپریشن۔ منشیات فروشوں کا 5 رکنی بین الضلاع گروہ گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایچ او صدر عارف والا رائے خضر حیات کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے 35 کلو چرس برآمد کی گئی۔

برآمد کی گئی چرس کی مالیت ایک کروڑ روپے ہے،گرفتار ملزمان پاکپتن کے علاوہ مختلف اضلاع میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھے، گینگ کی گرفتاری پر ڈی پی او پاکپتن صاحبزادہ بلال عمر نے پولیس ٹیم کےلیے تعریفی سرٹیفکیٹس اور نقد انعام کا اعلان کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں