سپریم کورٹ: اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی کیخلاف پولیس کی اپیل مسترد

لاہور (ڈیلی اردو) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری نے اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی کیخلاف اپیل پر سروس ٹربیونل کا انسپکٹر کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھا، سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے آئی جی پولیس کی اپیل مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اقلیتی رکن اسمبلی کے قتل میں ملوث انسپکٹر کی بحالی کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کی عدم تیاری پر چیف جسٹس گلزار احمد برہم ہو گئے۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ عدم ثبوت پر بری ہوا تو بحالی کیوں نہیں ہوسکتی؟ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔ سپریم کورٹ نے سروس ٹربیونل کا انسپکٹر کی بحالی کا فیصلہ برقرار رکھا اور آئی جی پولیس کی اپیل مسترد کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں