متحدہ عرب امارات کا پہلا کارگو جہاز اسرائیلی ریاست کی بندرگاہ پر پہنچ گیا

مقبوضہ بیت المقدس (ڈیلی اردو) اسرائیل کا ایک کارگو بحری جہاز سامان لے کر پہلی بار دبئی کی جبل علی بندرگاہ سے شمالی فلسطین کی مقبوضہ حیفا بندرگاہ پر پہنچ گیا ہے۔

یہ مال بردار جہاز متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے قیام کے بعد صہیونی ریاست  کی بندرگاہ پر پہنچا ہے۔

اسرائیل کے سرکاری ٹی وی کے مطابق اماراتی جہاز کی حیفا آمد سے دونوں ملکوں کے درمیان ہفتہ وار بنیادوں‌پر نیوی گیشن کا عمل شروع ہوگا۔

گذشتہ روز حیفا پہنچنے والے مال بردار جہاز پر صفائی کا سامان اور الیکٹرانک آلات ہیں۔

ادھر کل اسرائیلی کنیسٹ میں متحدہ عرب امارات اور بحرین کے ساتھ طے پائے معاہدوں پر رائے شماری کےلیے بل پیش کیا گیا۔ اس بل پر جمعرات کے روز رائے شماری ہوگی۔

عبرانی ریڈیو کے مطابق  اسرائیلی حکومت جلد ہی متحدہ عرب امارات، اردن اور سعودی عرب کے ساتھ حیفا بندرگاہ کو امارات سےملانے کے لیے ریلوے لائن منصوبے پرمذاکرات کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں