بلوچستان: سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا

کوئٹہ (ڈیلی اردو) صوبہ بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اور ضلع ژوب میں دہشت گردی کے لئے تیار 8 بم ودیگر دھماکہ خیز مواد برآمد کرلئے، دھماکہ خیز مواد سرحد پار سے کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان نے یہاں لاکر چھپایا ہوا تھا۔

تفصیلات کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بلوچستان کے علاقے قمردین کاریز سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔ کالعدم تحریک طالبان نے دھماکا خیز مواد کوئٹہ اور ژوب میں دہشت گردی میں استعمال کرنا تھا۔

دھماکا خیز مواد میں 6 سے 8 کلو کے 8 بم برآمد کیے گئے۔

آئی ای ڈیز میں تیار ہونے والا سامان سے بھرا تھیلا بھی برآمد کیا گیا۔ تھیلے میں ریموٹ، ڈیٹونیٹرز، بال بیئرنگ، تاریں اور دیگر سامان شامل تھا۔ دہشت گردی میں استعمال ہونے والا سامان ممکنہ طور پر حال ہی میں افغانستان سے لایا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں