وزیراعظم عمران خان کا کوئٹہ جانے سے انکار، ٹویٹ کے ذریعے دھرنا ختم کرنے کی اپیل

اسلام آباد (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان نے مچھ سانحے کے متاثرین کو کوئٹہ آنے کی یقین دہانی کرادی۔

اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لواحقین سے اپنے پیاروں کی تدفین کی اپیل کی اور کہا کہ وہ دکھ اور تکلیف کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پہلے بھی مشکل وقت میں اظہار یکجہتی کے لیے کوئٹہ آئے، جلد دوبارہ کوئٹہ آکر تمام خاندانوں سے تعزیت کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ اپنے لوگوں کے اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچائیں گے، غم زدہ ہزارہ خاندانوں کی تکلیف اور مطالبات کا علم ہے، مستقبل میں اس قسم کے حملوں کی روک تھام کےلیے اقدامات کیے جارہےہیں۔

واضح رہے کہ بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے گشتری میں 2 اور 3 جنوری کی درمیانی شب داعش کے دہشت گردوں نے کوئلے کی کان میں کام کرنے والے شیعہ ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے مزدوروں کو اغوا کر کے پہلے پہاڑوں پر لے گئے اور پھر ان کو ذبح کر دیا گیا تھا، واقعے میں 11 مزدور ہلاک اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں